9th_Biology_Chapter : 5

9 th BIOLOGY Chapter No 5     C h TAHIR RAFIQ ﷽ Ch Tahir Rafiq Biology : 9 th CHAPT...



9thBIOLOGY Chapter No 5    C h TAHIR RAFIQ
Ch Tahir Rafiq

Biology : 9th
CHAPTER NO. 5
سیل سائیکل
SHORT QUESTIONS & ANSWERS
ری پروڈکشن پر نوٹ لکھیں۔
سوال :
زندگی کی بنیادی خصوصیات میں سے ایک ری پروڈکشن ہے۔  ری پروڈکشن سے مراد پہلے سے موجود ساختوں اور جانداروں جیسی نئی ساختیں اور نئے جاندار پیدا کرنا ہے۔
جواب :-
سیل سائیکل سے کیا مراد ہے؟
سوال :
سیل سائیکل سے مراد ان تمام واقعات کا سلسلہ ہے جن میں ایک سیل پیدا ہونے سے لیکر مائی ٹوسس کے ذریعے اپنے جیسے نئے  بناتا ہے۔
جواب :-
جی  O فیز  سے کیا مراد ہے؟
سوال :
جی  O فیز:- ایسے سیل جن میں مستقل یا عارضی  طور پر تقسیم کا عمل  رک جائے انہیں خوابیدہ حالے میں سمجھا جاتا ہے اور انکی زندگی کا یہ مرحلہ  جی  O فیز  کہلاتا ہے۔
ملٹی سیلولر یوکیریوٹس میں میں سیلز جی  O فیز میں داخل ہوتے ہیں۔ اور تقسیم ہونا روک دیتے ہیں۔ کچھ سیلز غیر معینہ مدت تک ایسی حالت میں چلے جاتے ہیں جیسا کہ نرو سیلز۔ کچھ سیلز اس فیز میں نیم مستقل طور پر داخل ہوتے ہیں جیسے کہ جگر اور گردے کے چند سیلز۔ یہ سیلز مخصوص حالات میں  دوبارہ تقسیم کیلئے راغب کیے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح کئی سیلز جیسا کہ ایپی تھیلیل جی  O فیز میں داخل نہیں ہوتے  اور یہ جاندار کی تمام زندگی کے دوران تقسیم ہوتے رہتے ہیں۔
جواب :-
مائی ٹوسس کی تعریف لکھیں۔
سوال :
مائی ٹوسس:-  ایک سیل ڈویژن ہے جس میں سیل دو ڈاٹر سیلز میں تقسیم ہوتا ہے اور ہر ڈاٹر سیل میں کرموسومز کی تعداد اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ پیرنٹ سیل میں ہوتی ہے۔
جواب :-
کیریوکائنیسز کی تعریف لکھیں۔
سوال :
کیریوکائنیسز:- پہلے مرحلے میں نیوکلیس تقسیم ہوتا ہے اور اسے کیریوکائنیسز کہتے ہیں۔
جواب :-
کروموسومز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
پروفیز کے آغاز میں  کروماٹن سکڑتا ہے اور موٹا ہونا شروع ہاجاتا ہے۔ اور بہت باقاعدہ قسم کی ساختوں میں بد ل جاتا ہے جو کروموسومز کہلاتی ہیں۔
جواب :-
کائنیٹو کورسے کیا مراد ہے؟
سوال :
کائنیٹو کور:- ہر کروموسومز کے سینٹرومیئر میں پروٹین سے بنی ایک پیچیدہ ساخت ہوتی ہے اسے کائنیٹو کور کہتے ہیں اس مقام پر سپنڈل فائبر جڑتے ہیں۔
جواب :-
مائی ٹوٹک سپینڈل سے کیا مراد ہے؟ 
سوال :
مائی ٹوٹک سپینڈل:- سیل میں بننے والےسپینڈل فائبر کے مکمل  سیٹ کو مائی ٹوٹک سپینڈل کہتے ہیں۔
جواب :-
جانوروں کے سیلز میں سائیٹوکائنیسزکے بارے میں لکھیں۔
سوال :
جانوروں کے سیلز میں سائیٹوکائنیسزکلیویج کے ذریعے ہوتی ہے۔ وہ جگہ جہاں کیریوکائنیسز کےدوران میٹا فیز پلیٹ ہوتی تھی ایک جھری بنتی ہے جو کلیویج فرو کہلاتی ہے یہ جھری مزید گہری ہوتی جاتی ہےاور بالآخر پیرنٹ سیل دو میں تقسیم ہوتا ہے۔
جواب :-
پودوں کے سیلز میں سائیٹوکائنیسز کے بارے میں لکھیں۔
سوال :
سائیٹوکائنیسز کا عمل پودوں میں مختلف ہوتا ہے۔ گالی اپریٹس سے نکلنے والی تھیلیاں ویزیکلز سیل کے درمیان میں جمع ہوجاتی ہیں  اور وہیں پر آپس میں ضم ہو کر ممبرینز میں لپٹی ایک ڈسک بناتی ہیں اس دسک کو سیل پلیٹ یا فریگمو پلاسٹ کہتے ہیں۔ سیل پلیٹ باہر کی طرف بڑھتی ہے تو اس مٰن مزید ویزیکلز ضم ہوجاتے ہیں ۔ آخر کار سیل پلیٹ  کی ممبرینز سیل ممبرین کے ساتھ مل جاتی ہیں اور سیل پلیٹ کے اندر کا مواد سیل وال کے ساتھ ملتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں دو ڈاٹر سیلز بنتے ہیں جن میں ہر ایک کی اپنی سیل ممبرین اور سیل وال ہوتی ہے۔
جواب :-
ڈیویلیپمنٹ اور گروتھ کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ڈیویلیپمنٹ اور گروتھ:-
جانداروں میں سیلز کی تعداد مائی ٹوسس سے بڑھتی ہے اور ایک سنگل سیل یعنی زائیگوٹ جو ملٹی سیلولر جسم کے بننے اور نشوونما پانے کی بنیاد ہے۔
جواب :-
سیلز کی تبدیلی سے کیا مراد ہے ؟
سوال :
سیلز کی تبدیلی:- 
جسم کے کچھ حصوں مثلاً  جانداروں کی جلد اور انکی ڈائجیسٹونالی سے سیلز ہمیشہ اترتے ہیں  اور انکی جگہ نئے سیلز آتےرہتے ہیں ۔ نئے سیلز مائی ٹوسس سے بنتے ہیں جو بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسا کہ علیحدہ ہونے والے ہوتے ہیں اسی طرح ریڈبلڈسیلز کی زندگی مختصر ہوتی ہے۔ یہ تقریباً چار ماہ تک زندہ رہتے ہیں اور نئے بلڈسیلز بنانے کا عمل مائی ٹوسس سے ہی سرانجام پاتا ہے۔
جواب :-
ری جنریشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ری جنریشن :-
کچھ جاندار اپنے جسم کے حصوں کو دابارہ بنا سکتے ہیںاور اس کام کیلئے نئے سیلز مائی ٹوسس سے ہی بنتے ہیں جیسا کہ سی سٹار مائی ٹوسس کے ذریعے اپنے کھوئے ہوئے بازو دابارہ بنا لیتے ہیں۔
جواب :-
ٹیومرز کسے کہتے ہیں؟
سوال :
ابنارمل سیلز کی زیادہ افزائش کے نتیجے میں رسولیاں بن جاتی ہیں ان کو ٹیومرز کہتے ہیں۔
جواب :-
بی نائن ٹیومرز سے کیا مراد ہے ؟
سوال :
جو ٹیومرز اپنی اسی جگہ رہیں جہاں وہ بنتے ہیں انہیں بی نائن ٹیومرز کہتے ہیں۔
جواب :-
ملگننیٹ ٹیومر سے کیا مراد ہے ؟
سوال :
اگر بی نائن ٹیومرز دوسرے ٹشوز پر حملہ کریں تو انہیں ملگننیٹ ٹیومر یعنی کینسرس ٹیومر کہتے ہیں۔
جواب :-
میٹاسٹیسس سے کیا مراد ہے ؟
سوال :
ملگننیٹ ٹیومر یعنی کینسرس ٹیومر جسم کے دوسرے حصوں میں کینسر والے سیلز بھیجتے ہیں جہاں نئے ٹیومرز بن جاتے ہیں  ہ عمل میٹاسٹیسس یعنی بیماری پھیلاناکہلاتا ہے۔
جواب :-
می اوسس کی تعریف لکھیں۔
سوال :
می اوسس:- می اوسس ایسا عمل ہے جس کے دوران ایک یوکیریوٹک ڈپلائیڈ سیل تقسیم ہو کر 4 ہیپلائڈ ڈاٹر سیلز پیدا کرتا ہے۔
جواب :-
سائی نیپسس کی تعریف لکھیں۔
سوال :
سائی نیپسس:- ہومولوگس کروموسومز لمبائی کے رخ ایک دوسرے کے ساتھ لگ کر جوڑ ے بنادیتے ہیں اس عمل کو سائی نیپسس کہتے ہیں۔
جواب :-
کیازمیٹا  کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ہومولوگس کروموسومز کے دو نان سسٹر کرومائٹڈ اپنی لمبائی کے چند مقامات پر ایک دوسرے سے جڑتے ہیں اور ان جڑے ہوئے  مقامات کو کیازمیٹا کہتے ہیں۔
جواب :-
کراسنگ اوور کا کیا مطلب ہے ؟
سوال :
کراسنگ اوور:-  ہومولوگس کروموسومز کے نان سسٹر کرومائڈز آپس میں اپنے حصوں کا تبادلہ کرتے ہیں یہ عمل کراسنگ اوور کہلاتا ہے۔
جواب :-
ایپ اپٹوسس کی تعریف کریں۔
سوال :
ایپ اپٹوسس:-  یہ ان اعمال میں سے ایک ہے جن میں سیل کی موت کے پروگرام کے مطابق ہوتی ہے۔
جواب :-
نیکروسس کی تعریف کریں۔
سوال :
نیکروسس:- ایپ اپٹوسس کی نسبت یہ عمل اتنا با قاعدہ نہیں ہوتا ۔ نیکروسس کی وجوہات انفیکشن، کینسر وغیرہ ہے۔ جسم کے کچھ حصوں میں مکڑی کے کاٹنے سے بھی نیکروسس ہو سکتی ہے۔
جواب :-

سوال :






                                                           Clik subscribe 





                                                               Downloded





COMMENTS

Total Pageviews

Name

All Formula Of Science All Classes,1,ASF Past Papers,1,beauty and fashion,5,best Youtube Downloader Online,1,Biodiversity,1,business and entrepreneurship,4,CHAPTER NO. 3,1,fashion,1,FORM,1,FTS Jobs,1,GENCO Jobs,1,Govt Jobs,6,granada,1,holland,2,housing,1,instagram,1,internet,1,Internet Info,4,makeup,1,Online CV,1,Online Education,1,Pakistan Air Force Jobs,1,pensions,1,perfumes,1,PHYSICS NOTES,1,PPSC Jobs,1,Punjab Police Jobs,1,switzerland,1,travel and tourism,4,UAE Jobs,1,Urdu medium,9,weight loss,1,work,1,
ltr
item
Highly Info Online: 9th_Biology_Chapter : 5
9th_Biology_Chapter : 5
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj8GxT-LPevywL2gA6hMDAQpyN8qlk5fkujEpZrd8-8LCsyx9gLBX4A3FspLIZXpT9JmvOd95Alle1qohy_LoqownVQdVd7TZQOUTCqbHsOlawU9ZYDbqg8HKLo2Z3Ty8qZGQ_CbwhfgdU/s320/WhatsApp+Image+2020-01-12+at+5.05.01+AM+%25281%2529.jpeg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj8GxT-LPevywL2gA6hMDAQpyN8qlk5fkujEpZrd8-8LCsyx9gLBX4A3FspLIZXpT9JmvOd95Alle1qohy_LoqownVQdVd7TZQOUTCqbHsOlawU9ZYDbqg8HKLo2Z3Ty8qZGQ_CbwhfgdU/s72-c/WhatsApp+Image+2020-01-12+at+5.05.01+AM+%25281%2529.jpeg
Highly Info Online
https://highlyinformation.blogspot.com/2020/01/9thbiologychapter-5.html
https://highlyinformation.blogspot.com/
http://highlyinformation.blogspot.com/
http://highlyinformation.blogspot.com/2020/01/9thbiologychapter-5.html
true
2736034479551267028
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy